کراچی: واٹر بورڈ کے پمپنگ سٹیشن میں تکنیکی خرابی، پانی سڑک پر آ گیا

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا کے قریب واٹر بورڈ کے پمپنگ سٹیشن میں تکنیکی خرابی کے باعث پانی سڑک پر آ گیا، نیپا اور اطراف میں ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا کے قریب پانی کا اوور فلو پینے کا صاف پانی نالے میں گیا، تیز بہاؤ سے نالے کا پانی سڑک پر آگیا جس کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ شہری صبح سویرے دفاتر کیلئے نکلے تو پھنس کر رہ گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے پینے کیلئے پانی نہیں مگر سڑکوں پر بہنے کیلئے ہے۔

ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے پانی کا بہاؤ روکا اور سڑک پر جمع پانی کی نکاسی بھی کر دی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں