عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3300 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 2829 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے پر آگیا ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 33 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 792 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے کم ہو کر 8 ہزار 444 روپے پر آگئی ہے۔