بھارتی ڈراموں سے نفرت، جب شاہد آفریدی نے ٹی وی توڑا

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کی وطن سے محبت اور بھارت سے نفرت کا اندازہ اس واقعہ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اپنے گھر میں بھارتی ڈرامہ چلتا دیکھ کر وہ غصے سے بے قابو ہو گئے اور ٹی وی ہی توڑ دیا۔

ایک پروگرام میں ماضی کا قصہ بیان کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں اپنی اہلیہ کو بھارتی ڈرامے دیکھنے سے منع کرتے تھے خصوصا بچوں کو اس حوالے سے سخت ہدایات تھیں کہ ٹی وی پر انڈین ڈرامہ یا فلم نہ چلے۔ 

ایک دن وہ اپنے کمرے سے نکلے تو انہوں نے ٹی وی پر معروف بھارتی چینل کا ڈرامہ چلتا دیکھا، صرف یہی نہیں ان کی ننھی بیٹی نا سمجھی میں ڈرامے میں دکھائے جانیوالے سین کے مطابق پلیٹ پکڑے آرتھی اتارنے کی نقل بھی کر رہی تھی، یہ منظر دیکھ کر شاہد آفریدی کے غصے کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے بیٹی کو کچھ کہنے کی بجائے ٹی وی توڑ دیا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جانے پر بھارت کی مودی سرکار کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جاری کردہ بیانات مداحوں میں کافی مقبول بھی ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں