‘’بے بی زرداری’’ کی سیاست والد کی کرپشن کی اسیر ہے، مراد سعید

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ‘’بے بی زرداری’’ کی سیاست والد کی کرپشن کی اسیر ہے۔

مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثاتی چیئرمین کا المیہ یہ ہے کہ جب بھی ٹی وی پر نمودار ہوں گے، کرپشن کا دفاع کریں گے۔ ‘’بے بی زرداری’’ کرپشن کی ہر واردات کا دفاع کرتے ہیں۔ ان کے والد نے کرپشن کے ایسے ایسے شرمناک طریقے ایجاد کئے کہ دنیا حیران ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر محروم اور نادار طبقے کیلئے انکم سپورٹ پروگرام کی حمایت کی لیکن بلاول کے والد نے انکل نواز کیساتھ مل کر انکم سپورٹ کے فنڈ کو جیالے اور متوالے پالنے کیلئے استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کا خواب باپ بیٹے کو دن رات پریشان کئے ہوئے ہے۔ ڈیڑھ سال اسی پریشانی میں گزرا، آئندہ ساڑھے تین برس بھی اسی کرب میں گزریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلکہ اس کے بعد بھی انشا اللہ شرمندگی اور پریشانی کا ہی سامنا رہے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں