چناب نگر میں پولیس کا کریک ڈاؤن ،4ملز م گرفتار

چناب نگر میں پولیس کا کریک ڈاؤن ،4ملز م گرفتار

چناب نگر(نامہ نگار )پولیس نے چناب نگر میں مختلف علاقوں سے ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کرنے ،شراب،ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 4ملز موں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چناب نگر میں اسلحہ کی نمائش،شراب برآمد ہونے پر 3ملزموں فاروق،ذوالفقار اورحسن شہباز کو گرفتارکرلیا،ملزموں سے رائفل،رپیٹر،29 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم قلب کو بھی حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے پسٹل اورشراب برآمد کر لی ۔گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گء ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،نقص امن کا باعث بننے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں