چنیوٹ :فوڈ اتھارٹی کا آپریشن ، مضر صحت اشیائے خورونوش تلف

چنیوٹ :فوڈ اتھارٹی کا آپریشن ، مضر صحت اشیائے خورونوش تلف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چنیوٹ میں آپریشن جاری،ناقص و مضر صحت اشیائے خورونوش برآمد ہونے پر تلف کر دیں،ذمہ داروں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم رضا کا فیلڈ آپریشن جاری ہے ، سٹی ایریا میں 90فوڈ پوائنٹس اور دودھ سپلائرز کی چیکنگ کی اور 70ہزار کے جرمانے عائد کئے ، 2من سے زائد ناقص نمک، زائد المیعاد اشیاء ،کولڈ ڈرنکس تلف کر دی گئیں۔ اس حوالے سے ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 37 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 4500لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،خوراک کی تیاری میں استعمال بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں، حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی،ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے ۔سٹور پر ایکسپائر اشیاء فریش سٹاک کیساتھ فروخت کے لیے رکھی پائی گئی،خوراک کی تیاری میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں