سمندری میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے :مبشر ایاز
سمندری(نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر مبشر ایاز کا کہنا ہے کہ سمندری میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، ابتدائی طور پر اگلے چند ہفتوں میں 10 ہزار پودے لگانے پر کام کا آغاز ہو جائے گا ۔۔۔
جس پر پندرہ لاکھ روپے خرچ آئے گا۔ انہوں کہا کہ پودوں کی دیکھ بھال کا انتظام پہلی ترجیح ہے ۔صدر یوتھ ونگ جماعت اسلامی مبشر ایاز نے مزید کہا کہ مہم کا مقصد سمندری بھر میں سموگ درجہ حرارت میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی جیسے سنگین مسائل کو کم کرنا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،جماعت اسلامی اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ سمندری کو سرسبز اور صاف بنایا جا سکے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے علاقے کو صاف سرسبز اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔