ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کے صبح سویرے تعلیمی اداروں کے دورے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کے صبح سویرے تعلیمی اداروں کے وزٹ ، اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کولیاں اور گورنمنٹ پرائمری سکول پتراکی تحصیل چنیوٹ گئے اور مختلف کلاسز میں جا کر طلباء کے جاری تعلیمی سیشن کا بھی جائزہ لیا اور انچارج ہیڈز کو ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعداد کے مطابق اساتذہ کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے سی او ایجوکیشن کو ان تعلیمی اداروں میں مزید اساتذہ تعینات کرنے کی ہدایات جاری کیں ، ڈپٹی کمشنر نے طلباء و طالبات کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی بارے بھی ہدایات جاری کیں ۔