قرآن ایک معجزہ ، مکمل ضابطہ حیات ہے :شبیر احمد عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار)ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے چیئرمین مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے اجتماع سے ۔
خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قرآن ایک معجزہ ہے اور دنیا کے کسی بھی مذہب میں حفظ کرنے کا تصور نہیں ،انہوں نے کہا کہ قرآن اﷲ کا قانون ہے توحید ،عمل صالح،پاکیزگی ،صبر،زکوٰۃ انسان کو غیبت اور فتنہ فساد سے دور رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کا بھی احترام کرنا چاہیے ،قرآن ہمارے لئے ضابطہ حیات ہے اور ہر مسلمان کو قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے ۔ رمضان المبارک انتہائی بابرکت اور بخشش کا مہینہ ہے اس لئے ہمیں اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی دعائیں مانگنی ہیں، ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر انتہائی کڑا وقت ہے لیکن امت مسلمہ کو اس بخشش والے مہینے میں اپنے رب کو راضی کرنا ہے رب تعالیٰ ہماری دعاؤں کو رد نہیں کرے گا ،انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں یہ رمضان المبارک کا ماہ مبارک عطا فرمایا جو بخشش، معافی، سخاوت اور ایک دوسرے کی غم خواری کا مہینہ ہے ،روزے کا مقصد تقویٰ ہے اور رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کاہے ۔