سکیورٹی کے ناقص انتظامات ،2 ہو ٹلوں کی انتظامیہ کیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر دو ہوٹلز انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب پولیس نے دو مختلف ہوٹلز کو چیک کیا۔ جہاں پر نہ تو سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام موجود تھا۔ جس پر پولیس نے دونوں ہوٹلز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کار روائی شروع کر دی ہے ۔