کمالیہ:گراں فروشی عروج پر ،قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کمالیہ:گراں فروشی عروج پر ،قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کمالیہ(نمائندہ دنیا ) رمضان میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی فروٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سیب ،کیلا ،انار غریب کی پہنچ سے دور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غیر فعال ہیں ، سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں نے پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں کئی گنا تک خود ساختہ اضافہ کر کے مصنوعی مہنگائی کے ذریعے شہریوں کا معاشی استحصال شروع کر دیا ہے ۔ جس کی بدولت بازاروں میں شہری فروٹس وسبزیاں کئی گنا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔سیب 400روپے ،امرود 300روپے اور کینوں 250روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے غریب روزہ دار فروٹ خریدنے سے قاصر شہریوں نے اعلیٰ انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں