لکی مروت میں شہید سپاہی منظر عباس آبائی قبرستان سپرد خاک

احمدپورسیال(نمائندہ دنیا)قوم کے ایک اور سپوت نے ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔احمدپورسیال کے ۔
نواحی علاقہ پیر عبدالرحمن کے رہائشی پاک فوج کے سپاہی منظر عباس نے لکی مروت میں ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہید کی نماز جنازہ گزشتہ روز پیر عبدالرحمن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر اور ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین اور پاک فوج کے اہلکاروں سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان ڈھارہ قنمبر شاہ میں دفن کیا گیا۔فوج اور پولیس کے دستوں نے شہید کو سلامی پیش کی۔