خواتین کی سماجی سر گر میوں میں شرکت نا گزیر:ڈاکٹر ذوالفقار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے۔
کہا ہے کہ مستحکم ترقی کے لئے خواتین کی سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں شرکت ناگزیر ہے تاکہ ملک کی 50 فی صد سے زائد خواتین پر مشتمل آبادی زندگی میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرتے ہوئے خوشحالی کی نئی راہیں مرتب کی جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نو تعمیر شدہ مریم ہاسٹل کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر چیف ہال وارڈن ڈاکٹر انوار الحق، وارڈن ڈاکٹر سدرہ اعجاز، ضیاء الحق، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر محمد شریف و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی خواتین کو تمام جدید سہولیات مہیا کر رہی ہے جس میں سپورٹس کمپلکس، فیسیلی ٹیشن سنٹر و رکنگ ویمن ہاسٹل و دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی شہری و دیہی کوٹہ کی بنیاد پر داخلہ کرتی ہے اور یہاں پر اس وقت 35 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مر یم ہاسٹل میں ہزار سے زائد طالبات کی رہائش کی گنجائش موجود ہے اور اسے جدید تقا ضوں اور سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔