پراپرٹی کی جعلی دستاویزات بنا کر خاتون سے لاکھوں کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کرکے خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شازیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے اس کی پراپرٹی کے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کروا کے سرکاری ریکارڈ میں جمع کروا دئیے گئے ۔ جس سے اسے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ جبکہ اس دوران ملزمان نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔