کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران مختلف گھروں کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جن کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔