مزدوروں کے اعزاز میں ناشتہ مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ
سمندری (نمائندہ دنیا)عالمی یوم مزدور پر سمندری میں مزدوروں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے رفاہی تنظیم سول رائٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے زدوروں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس میں معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر مزدوروں نے اظہارِ یکجہتی پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے باعث زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں کمی لائی جائے تاکہ مزدور طبقہ سکھ کا سانس لے سکے ۔مزدوروں کا کہنا تھا کہ اگرچہ یوم مئی کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے ، مگر مزدور آج بھی کام کرنے پر مجبور ہیں۔