پتنگ فروش گرفتار، 2سو پتنگیں برآمد
سیالکوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )تھانہ کوتوالی پولیس نے پتنگ فروش گرفتارکرکے 2 سو پتنگیں برآمد کرلیں۔
پولیس نے دوران گشت ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر روکا اور تلاشی لینے پر چھپڑی محلہ رنگپورہ سیالکوٹ کے رہائشی علی حسن کے ہاتھ میں پلاسٹک توڑے کے اندر پیک دو سو پتنگیں برآمد کر کے ملزم علی حسن کے خلاف تھانہ کوتوالی سیالکوٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔