یومِ مزدور پر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام آگاہی ریلی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عالمی یومِ مزدور کے موقع پر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ستھرا پنجاب ورکرز ہیروز اور باقی مزدور طبقے کے حقوق کو اجاگر کرنا، ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
ریلی کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کی۔ ریلی میں سول سوسائٹی، تاجر برادری، شہریوں، کمپنی افسران اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں سنیئر منیجر کمیونیکیشن، پی آر او عبدالوحید، ڈسٹرکٹ مینیجر چوہدری سکندر، ایم ڈی امپیریل وینچرز اخلاق حیدر چٹھہ، جاوید اقبال اور دیگر افسران بھی شریک تھے ۔