آئیسکو نے دفتری امور میں ای آفس کا نفاذکر دیا

  آئیسکو نے دفتری امور میں ای آفس کا نفاذکر دیا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان کی ہدایات پر دفتری امور کی بہترین اور۔۔۔

 بروقت انجام دہی کے لئے ای آفس کا نفاذکر دیا۔ آئیسکو نے فائل ہینڈلنگ کے روایتی طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کاآغاز کر دیا۔ اسی سلسلے میں این آئی ٹی بی(NITB) کے ڈائریکٹر سیف الرحمن نے آئیسکو کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ای آفس ہینڈلنگ کے طریقہ کار کے بارے میں ٹریننگ دی۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو کاکہنا تھا کہ دفتری امور میں بہتری، شفافیت اور اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں