عام آدمی کو ریلیف پہنچانا حکومت کی ترجیح ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹرز شہادت اعوان، ہدایت اللہ، منظور احمد کاکڑ اور دیگر نے ملاقات کی۔۔۔
جس میں قانون سازی سے متعلق امور، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے ،جمہوری رویوں کا فروغ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔ ڈائیلاگ اور گفت و شنید کے ذریعے ہی معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے ۔