ڈینگی ایس او پیز خلاف ورزیاں ، آرڈی اے نے 28 عمارتیں سیل کردیں

ڈینگی ایس او پیز خلاف ورزیاں ، آرڈی اے نے 28 عمارتیں سیل کردیں

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کارروائیوں کے دوران وزیر ٹاؤن اور گرجا روڈ راولپنڈی میں 28عمارتیں سربمہر کر دیں۔۔۔

جی ٹی روڈ پر سواں پل سے ہمراہی بس سٹینڈ تک تجاوزات بھی ہٹا دی گئیں۔ یہ کارروائیاں پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ مالکان نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت اور این او سی تعمیرات شروع کی ہوئی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے کہا راولپنڈی کے شہریوں کی صحت و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر زور دیا ہے۔ تمام پراپرٹی مالکان، بلڈرز اور شہریوں سے اپیل ہے کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں تعاون اور تجاوزات سے پاک شہر بنانے میں کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں