شاہ لطیف ٹائون : چوری کا لوہا خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

شاہ  لطیف  ٹائون :  چوری  کا  لوہا  خریدنے  والے  کباڑیوں  کے  خلاف  کریک  ڈائون

کراچی(رپورٹ: آغا طارق)اسٹیل مل سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے چوروں کے خلاف پولیس نے سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید 12 لوہا چوروں کو گرفتار کر کے بڑے پیمانے پر تانبہ اورلوہے کی پلیٹیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پپری۔

 شاہ لطیف ٹاؤن میں چوری کا لوہا خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف بھی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی مقامات پر چھاپے مارے لیکن ملزمان فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس پی بن قاسم میر ممتاز مگسی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ رات دیر سے اسٹیل مل کے سی آر ایم ڈپارٹمنٹ کے قریب جنگل میں کارروائی کر کے اسٹیل مل سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے مزید 12 ملزمان کو کرفتار کرلیا۔ جن میں بلاول، حرم، عرفان، حماد ،زاہد، رفیق، نعیم، وزیر، اظہر، مظہر، راشد عرف راشو اور گل عمر کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان کاشف اور حارث فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے پک اپ،پانچ عدد لوہے کے بنڈل ،33 لوہے کی پلیٹیں ،350 کلو تانبہ اورکٹر مشین برآمد کر کے ملزمان کے خلاف بن کاسم تھانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ پولیس نے چوری کا لوہا خریدنے والے کباڑیوں اور انکے سرپرستوں کو گرفتار کرنے کے لیے پپری اور شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپے مارے گئے ہیں لیکن ملزمان فرار ہوگئے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی اور ڈی ایس پی بن قاسم میر ممتاز مگسی نے کہا کہ لوہا اور تانبہ چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، دو دن میں 20 سے زائد چوروں کو کرفتار کیا گیا ہے ۔اب انکے سرپرستوں کی باری ہے ، کسی بھی چور کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں