اندرون سندھ جشن میلادالنبی ؐمذہبی جوش وخروش سے منایاگیا

اندرون سندھ جشن میلادالنبی ؐمذہبی جوش وخروش سے منایاگیا

سکھر، اندرون سندھ(بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)ملک بھر کی طرح سکھر سمیت اندرون سندھ بھی جشن میلاد النبی ؐ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایاگیا،جلوس ،ریلیاں نکال کر آقائے دوجہاں ؐسے عشق ومحبت کااظہار کیاگیا۔میلادالنبی ؐ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے فرائض انجام دیے ۔ جشن میلاد النبی ؐکے سلسلے میں مرکزی جلوس سکھر کے علاقے شیخ شہین روڈ سے سے نکالاگیا، جلوس کی قیادت ممتاز عالم دین جانشین مفتی محمد ابراہیم قادری، مفتی عارف سعیدی، مولانا مفتی عثمان فیضی، مفتی ساجد سعیدی سمیت دیگر علماء کرام نے کی۔ جلوس جیسے ہی سکھر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پہنچا تو مختلف علاقوں سے نکا لے گئے 60 سے زائد چھوٹے بڑے جلوس میں بھی اس میں شامل ہو گئے ،مر کزی جلوس میں کا ریں، مو ٹر سائیکلیں،سوزو کیاں، ویگنیں، مزدا و دیگر گا ڑیاں شامل تھیں جن پر بچے و بو ڑھے سوار تھے اور ان کے ہاتھوں میں گنبد خضراء کا سبز ہلالی پرچم تھا جبکہ فضاء شرکائے جلوس کی جانب سے سرکار کی آمد مرحبا، آقا کی آمد مرحبا، مرحبا یا مصطفیٰ کے فلگ شگاف نعروں سے گونج رہی تھی،اسی طرح گھنٹہ گھر چوک پر میلاد مصطفے کمیٹی سکھر کی جانب سے مرکزی جلوس کے لئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا اور میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے عہدیداروں چیئرمین غیاث الدین قادری،جنرل سیکریٹری شکیل صدیقی و اراکین و شرکاء نے جلوس و مرکزی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں سرکاری، بلدیاتی افسران و نمائندگان سمیت سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں جشن میلا د النبی ؐکے موقع پر میرپور خاص ،حیدرآباد،لاڑکانہ ،ٹھٹھہ ،بدین ،محراب پور ،ماتلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی جلسے جلوس منعقد کیے گئے ،ریلیاں نکالی گئیں ۔ علماء کرام نے ملکی سلامتی، خوشحالی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں