پی ٹی آئی،جے یوآئی رہنماؤں کے بیٹوں سے لوٹ مار
کشمور،جیکب آباد (نمائندگان دنیا)کشمور کے قریب سردارو رو پر ڈاکوؤں نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر منظور خان کھوسو کے بیٹے سے نقد رقم ،قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔
جیکب آباد کے سول لائن تھانے کی حدود نمائش گراؤنڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر جے یو آئی کے صدر مولانا عبدالجبار رند کے بیٹے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ، علاوہ ازیں مولاداد تھانہ کی حدود مراد واہ کے مقام پر مسلح افراد نے گلاب مغیری سے گن پوائنٹ پر 10 ہزار نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی۔دوسری جانب فیملی لائن محلے میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے ایک شہری بختیار مینگل سے 14 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لی۔