حادثات واقعات میں خاتون،بچے سمیت 4افراد جاں بحق

حادثات واقعات میں خاتون،بچے سمیت 4افراد جاں بحق

دڑو،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا)دڑو کے نواحی گاؤں ناتھو ملاح میں 14 سالہ رانی ملاح بنت گل محمد ملاح جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لڑکی کی لاش کو جھیل سے نکالنے کے بعد رورل ہیلتھ سینٹر دڑو لایا گیا جب کہ ڈوبنے والی بچی کے والد گل محمد ملاح نے بچی کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے ۔  محراب پور کے علاقے مورو میں بیمار خاتون ڈاکٹروں کی بے حسی سے دم توڑ گئی، مرحومہ کے لواحقین اشرف سموں ، عاشق سموں اور عدنان سموں اور دیگر نے ڈاکٹر اور مورو اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنی ضعیف والدہ حسینہ زوجہ رمضان سموں کو طبعیت بگڑنے کے باعث مورو اسپتال لائے تھے لیکن ڈاکٹروں نے بروقت اور ٹھیک طریقے سے علاج نہیں کیا ،ہم محکمہ صحت سندھ سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ میرپورخاص میں میٹرنیٹی ہوم کی ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپروائی سے دوران زچگی زوجہ اور بیٹی کا انتقال ہو گیا ، فلاحی ادارے کے منتظمین مجھے خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار بسم اللہ ٹاؤن جرواری شاخ کے رہائشی فرحان علی ولد مشتاق احمد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ 4 اگست کو میں نے زچگی کیلئے اپنی زوجہ سمینہ کو فلاحی ادارے کے میٹرنٹی ہوم میں داخل کروایا تھا جہاں ڈاکٹر صفیہ نے داخل کیا اور بتایا کہ زچگی نارمل ہو جائے گی۔ ماتلی کے نواحی علاقے ٹنڈوغلام علی کے قریب دس واٹر اسٹاپ پر راما پیر کے میلے میں شرکت کیلئے جانے والے اقلیتی برادری کے قافلے میں سے 12سالہ کرشن ولد ورشنگو کولہی کے اوپر ٹرک چڑھ گیا جس کے باعث کرشن کولہی موقع پر ہی دم توڑ گیا جسے پولیس کی مدد سے بیسک ہیلتھ سینٹر ٹنڈوغلام علی منتقل کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں