جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ فارمیسی کے داخلہ ٹیسٹ
کراچی(آن لائن)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فارمیسی کے انٹری ٹیسٹ میں 100 نشستوں کے لیے 1750 امیدواروں نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق،شعبہ فارمیسی 5 سالہ ڈگری پروگرام کے لیے صوبے بھر سے 2678 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے 1750 کو اہل قرار دیا گیا۔ ٹیسٹ میں بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس اور انگلش کے سوالات شامل تھے ۔ داخلے 70 اوپن میرٹ اور 30 سیلف فنانس پر دئیے جائیں گے ،فارمیسی انٹری ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے فارمیسی گریجویٹس پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں یاد رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ فارمسی پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام کے آغاز کے لیے ایچ ای سی سے منظور شدہ شدہ شعبہ ہے ۔ رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فوزیہ امتیاز نے مختلف شعبہ جات میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امیدواروں کو فراہم کی گئی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا۔ شعبہ فارمیسی کی سربراہ پرنسپل آئی پروفیسر ہما علی اور وائس پرنسپل پروفیسر ہما شریف نے امتحانی عمل کی نگرانی کی۔