کیفے پر جھگڑے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان نجیب کے جاں بحق ہونے کا واقعہ مقدمہ مقتول کے بھائی مبشر علی کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں درج مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق بھائی اپنے دوست عدنان کے ساتھ کیفے گیا تھا،کیفے میں کچھ افراد کا ملازمین کے ساتھ جھگڑا ہوا جھگڑے کے دوران کیفے چانگ فائرنگ شروع ہوگئی فائرنگ سے نجیب اور اسکا دوست عدنان زخمی ہوگئے دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا دوران علاج نجیب دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ اور کیفے منیجرکو گرفتار کرلیا گیا۔