تعلیمی اداروں میں آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی گارڈن میں مشترکہ کارروائی،تعلیمی اداروں میں آن لائن منشیات سپلائی میں ملوث لیاری گینگ وار گروہ کے 4 کارندے گرفتارکرلیے ،ملزمان آن لائن پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کو منشیات سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
ملزمان شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کر رہے تھے ۔گرفتارملزمان سے 6.68 کلو گرام چرس، ہیروئن، آئس، 8 پستول بمعہ راؤنڈز اور 5 موبائل فونز برآمد کیے گئے ۔ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار وسیم جوجی گروپ سے ہے .ملزمان کو تھانہ گارڈن کے علاقے سے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔