تلونڈی:سگ گزیدگی پر ہنگامی آپریشن، متعدد آوارہ کتے تلف
تلونڈی(نامہ نگار)تلونڈی میں آوارہ کتوں کے حملے میں 8 سالہ بچی عروہ کے زخمی ہونے کی خبرشائع ہونے پر اے سی چونیاں سدرہ ستار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کرادی۔
سیکرٹری یونین کونسل تلونڈی ملک مختار کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا گیا اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔