جامعہ اشرفیہ میں مولانا فضل الرحیم اشرفی ؒکی یاد میں سیمینارآج ہوگا

جامعہ اشرفیہ میں مولانا فضل الرحیم  اشرفی ؒکی یاد میں سیمینارآج ہوگا

لاہور(سٹاف رپورٹر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق مہتمم اور عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا سابق صدر،متحدہ علما بورڈ اور قرآن بورڈ کے سابق چیئر مین۔۔۔

ملک کے نامور عالم دین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی علمی ودینی اور ملی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آ ج 2مئی بروز ہفتہ صبح دس بجے جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفیؒ کی حیات و خدمات کے عنوان پرتعزیتی سیمینار مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیر صدارت منعقد ہوگا ،سیمینار سے نامور شخصیات، دینی جماعتوں کے قائدین،،وفاقی وصوبائی وزرا، اورمذہبی و سیاسی رہنما خطاب کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں