اپرکوہستان: 2گورنمنٹ سکولوں کی تعمیر کیلئے 64 کروڑ کا ٹھیکہ

اپرکوہستان: 2گورنمنٹ سکولوں کی تعمیر کیلئے 64 کروڑ کا ٹھیکہ

دونوں سکولز دو سال میں مکمل کئے جائیں گے :ڈی جی داسو ہائیڈروپاور طارق محمود

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) واپڈا نے اپر کوہستان کے گاؤں میں دو گورنمنٹ سکولز کی تعمیر کیلئے 64 کروڑ روپے مالیت کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا،داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک پرائمری اور ایک ہائی سکول کی تعمیر دو سال میں مکمل ہوگی، واپڈا نے خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے گاؤں سیئو میں دو سکولز کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔ کنٹریکٹ کی مالیت 64 کروڑ روپے ہے ۔واپڈا داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپنی سماجی ذمہ داری کی ادائیگی میں اپر کوہستان کے گاؤں سیئو میں ایک پرائمری اور ایک گورنمنٹ ہائی سکول تعمیر کررہا ہے ۔ کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ داسو ہائیڈروپاور کے ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز طارق محمود اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندہ نے کنٹریکٹ کی دستاویز پر دستخط کئے ۔ کنٹریکٹ کے مطابق دونوں سکولز دو سال میں مکمل کئے جائیں گے اور یہ جدید کلاس رومز، کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریز کے علاوہ سٹاف رومز پر مشتمل ہوں گے ،واپڈا کی جانب سے ان دو گورنمنٹ سکولز کا قیام داسو پراجیکٹ ایریا میں تعلیمی سہولیات میں بہتری لانے کے عزم کا عکاس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں