جعلسازوں نے رقوم کے بدلے شہریوں کو جعلی چیک تھما دیئے

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
سٹی جلالپور پولیس کو محمد مدنی نے بتایا کہ ملزم نیاز حسین نے رقم وصول کرکے چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا نیوملتان پولیس کو ملک غلام حسین نے بتایا کہ ملزم عمران نے 33لاکھ کی بابت چیک دیا جو کیش ہی نہیں ہوسکا سیتل ماڑی پولیس کو شیخ ندیم جاوید نے بتایا کہ ملزم ناصر نے 15لاکھ50ہزار کی بابت بوگس چیک دیا چہلیک پولیس کو محمد حسن نے بتایا کہ ملزم طارق اور غلام مصطفی نے لاکھوں روپے کا چکن خرید کر الگ الگ چیک دیئے جو بوگس نکلے جبکہ شاہ شمس پولیس کو نوید شہزاد نے بتایا کہ ملزم غلام یاسین نے 1کروڑ کے عوض چیک دیا جو جعلی پایا گیا۔