لڑائی جھگڑے تین خواتین سمیت دس افراد زخمی

لڑائی جھگڑے تین خواتین  سمیت دس افراد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران تین خواتین سمیت دس افراد گھائل ہو گئے ۔

 بتایا جاتا ہے کہ نواحی سلیمان پورہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر علی رضا اور اسکے ساتھیوں نے ریاض کے گھر میں داخل ہو کر اسکی بیوی سمیرا،بیٹی مصباح،بیٹے احمد رضا اور داماد محمد نواز کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔استقلال آباد کالونی میں سابقہ رنجش پر توصیف وغیرہ نے محمد افضل اور ہاشم کو راستہ میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ویڈیو بناتے رہے ،دودہ میں شاگرد کو غلط کاری پر مجبور کرنے سے منع کرنے پر اعجاز اور اسکے ساتھیوں نے ٹیلر ماسٹر محمد جمشیداور اسکے شاگردو ں علی زین اور مرتضیٰ کو ڈنڈے مار کر مضروب کر دیا،میلو وال میں مراتب علی وغیرہ شمائلہ بی بی کو شاہرائے عام پر پکڑ کر زدوکوب کیا اور مبینہ طور پر کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر کے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں