کامونکے :فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 2افراد شدید زخمی

کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار کرکے 2 افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔
نواحی گاؤں سالار کے سفیان اور انعام میں رنجش چل رہی ہے ۔گزشتہ روز انعام نے فائرنگ کرکے سفیان کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ معمولی تلخ کلامی پر دھینسر پائیں کے عثمان وغیرہ نے گھر میں گھس کر ڈنڈوں ‘سوٹوں کے وار کرکے آصف کو شدید زخمی کردیا۔