کوٹ لکھپت:فٹ پاتھ سے نوجوان کی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے قینچی سٹاپ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک 20 سالہ نوجوان کی لاش ملی، جس کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور بظاہر اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ایدھی انفارمیشن بیورو کے مطابق متوفی کی شناخت اور موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔