چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر اوباش شخص نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ وویمن میں سائرہ نامی خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بازار جاتے ہوئے قمر نامی ملزم نے اس سے چھیڑ چھاڑ کی جس سے منع کرنے پر وہ طیش میں آگیا اور سر بازار اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔