نہر سے ہاتھ بندھے 20سالہ نوجوان کی لاش برآمد

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )صادق برانچ نہر سے ہاتھ باندھے ہوئے 20 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد۔۔۔
پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردی، کارروائی شروع۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روزقصبہ منٹھار کے نزدیک نہر صادق برانچ میں 20 سالہ نامعلوم نوجوان کی ہاتھ باندھی ہوئی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس پکار 15 پر اطلاع فراہم کی جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔