3ہفتوں میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 1لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان

لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 3ہفتوں میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 1لاکھ 15ہزار سے زائد شہریوں کے چالان جاری کئے گئے ۔۔۔
لاہور ٹریفک پولیس نے 45ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کئے ۔ ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے 9ہزار ،فیصل آباد 10ہزار ،ملتان نے 3ہزار سے زائد شہریوں کے بغیر لائسنس پر چالان کئے ۔