امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چند ہفتوں سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر ڈیڑھ روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 164 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قدر 1 روپے 24 پیسے بڑھ گئی اور قیمت 163 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 163 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے امریکی کرنسی کی قدر 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسی دوران روپیہ 3.9 فیصد کی قیمت میں تنزلی دیکھی گئی۔
 

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 397.96 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 47453.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.85 فیصد کی بہتری دیکھی جبکہ 89 کروڑ 31 لاکھ 30 ہزار 70 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں