کشمور: دو گروپوں میں تصادم، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کشمور: (دنیانیوز) گبھل پور کے کچے کے علاقے میں شر قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں رئیسو شر، دلو شر، نذیراں بی بی شامل ہیں ، دونوں گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کچے کا علاقہ ہونے کے باعث پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ نہیں سکی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں