شکارپور: دو گروپوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

شکارپور: (دنیا نیوز) گاؤں دریا خان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق  افسوس ناک واقعہ بھیا اور مارفانی برادری کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی پر پیش آیا،  واقعے میں تین خواتین بھی زخمی ہوگئیں، خواتین گندم کٹائی کر رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے مقتولین کی نعشیں ضروری کارروائی کےلیے ہسپتال منتقل کردیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں