کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

کراچی : (دنیانیوز) لانڈھی مانسہرہ کالونی میں سابق شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا، مقتولہ ثناء کو اس کے سابقہ شوہر نے قتل کیا ہے ، خاتون گھر سے نکلی تھی کہ ملزم نے حملہ کردیا، چھریوں کے پے درپے وار سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ  مقتولہ کی لاش کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،  مقتولہ کا آبائی تعلق گھوٹکی سے ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں