سندھ حکومت کا گنے کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق اجلاس، شوگرملیں وقت پر چلانے کی ہدایت

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کا گنے کی قیمت مقررکرنے، شوگرملیں چلانے اور کاشتکا روں کے مسائل سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر زراعت منظور حسین وسان نے کی، اجلاس میں بورڈ کے ممبران، کین کمشنر، آبادگار بورڈ، چیمبرآف ایگری کلچر، پاسما، سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں گنے کی قیمت کا تعین وقت پر شوگرملیں چلانے کاشتکاروں کودرپیش مسائل کے حل پر بھی غور کیا گیا۔

منظور حسین وسان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سندھ حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلف فراہم کرے گی، پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ کسان کو مضبوط کیا جائے گا، ارسا کی جانب سے سندھ کو حصے کا پانی نہ دینے سے گنے سمیت کئی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، منظور وسان نے ہدایت کی کہ شگرملیں وقت پر چلائی جائیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں