نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناوائرس کی نئی قسم پھیلنےکامعاملہ
  • بریکنگ :- پاکستان نےہانگ کانگ سمیت 6افریقی ممالک پرسفری پابندیاں عائدکردیں
  • بریکنگ :- وفاقی وزیراسدعمرنےٹویٹ میں تصدیق کردی
  • بریکنگ :- سفری پابندیوں سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،اسدعمر
Coronavirus Updates

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نرخوں میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی سے پریشان صارفین کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سی پی سی اے نے دائر کی جو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔

واضح رہے کہ حکومت نےچند روز قبل ہی پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کیا ہے۔ اس پر بجلی کی قیمت مزید بڑھنے سے غربت کی چکی میں پستی عوام کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں