حماد اظہر کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ یہ سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا،قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی جبکہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سال 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں