سونا مزید 1600 روپے مہنگا

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، قدر میں مزید 1600 روپے کاا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1793 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب1600 روپے اور 1371روپے کا اضافہ ہوگیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 127200روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 109053روپے ہوگئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں