وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش کی، انہوں نے استفسار کیا کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں۔

شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اپنے محکمے میں سخت اقدامات کرتے ہوئے کابینہ کے ایجنڈے اور سمریاں لیک کرنے پر پابندی لگا دی۔

سیکرٹری کابینہ نے وارننگ دی کہ آئندہ کابینہ سے متعلق کوئی کاغذ لیک ہوا تو ایکشن ہو گا، انہوں نے کابینہ کا ایجنڈا اور سمریاں ویب پورٹل پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں