مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں زبردست کمی

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1802 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونے کی قدر 3 ہزار 550 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قدر 3043 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 3 ہزار 438 روپے کم ہوئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں