ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

تجارت

لاہور:(ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی، امریکی کرنسی کی قدر 31 پیسے گراوٹ کے بعد 176 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے کمی کے بعد 177 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں ترسیلات11اعشاریہ 3 صد بڑھ گئی ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں ترسیلات 15ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، نومبر کے مقابلے میں دسمبر 2021 میں ترسیلات اڑھائی فی صد بڑھ گئیں جبکہ دسمبر 2021 میں اڑھائی ارب ڈالر ترسیلات پاکستان آئیں ، جون 2020 سےاب تک ہر ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات موصول ہورہی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں