آئی ایم ایف کی شرط پر ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاری

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی شرط پر ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاری، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 95 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی۔

حکومت نے بجلی صارفین کو ایک بار پھر زور کا کرنٹ لگانے کا پلان بنالیا۔ وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔ دستاویز کے مطابق 100 یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے،301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

مجموعی طور پر 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ پاور ڈویژن کی ایک سلیب کا فائدہ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ درخواست کی 24 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔ سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں